25 legal rights to the accused

 ملزم کو حاصل 25 قانونی حقوق:

1.ملزم کو غیر قانونی طریقے سے گرفتار نہیں کیا جائے گا بلکہ مجوزہ قوانین کے تابع نظر ہی اس کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔_
ملزم کی تلاشی غیر قانونی طریقے سے نہیں لی جائے گی۔_
2.ملزم کو کسی ایک جرم کی دوہری سزا نہیں دی جائے گی یہ حق آئین پاکستان اور دفعہ 300 ضابطہ فوجداری ملزم کو دیتا ہے
3.ملزم کو وقوعہ کے وقت نافذالعمل قوانین کے تحت ہی سزا دی جائے گی نہ کہ وقوعہ کے بعد تبدیل شدہ قوانین کے تحت,مثلاً جب ملزم نے جرم سرزد کیا ہو اس وقت اس جرم کی سزا 2 سال قید ہو مگر بعد میں بذریعہ ترمیم سزا 5 سال کردی گئی ہو تو ملزم کو دو سال سزا دے جاے گی اگر جرم ثابت ہوگیا ہو
4.ملزم کو غیر قانونی طور پر قید نہیں رکھا جائے گا بلکہ باقاعدہ طور قانون کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوے قید میں رکھا جاے گا
5.ملزم کو گرفتاری کے فوراً بعد اسے اس گرفتاری کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا
6.گرفتار شدہ ملزم کو غیر ضروری طور پر قید میں نہیں رکھا جائے گا صرف اس صورت میں گرفتار کیا جاے گا اگر ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہوں
7.ملزم کو اس کی مرضی کا وکیل مقرر کرنے دیا جائے گا مزید لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلہ 2017 سی ایل سی کے صفحہ نمبر 1793 پر قرار دیا ہے کہ منصفانہ اور شفاف ٹرائل ہر کسی کا آئینی حق ہے
8.ملزم کو گرفتاری کے 24 گھنٹے کے اندر اندر نزدیکی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
9.اگر ملزم گرفتار ہے تو اسے مجاز عدالت سے ضمانت حاصل کرنے کا حق حاصل ہے ملاھذہ ہو دفعہ 496,497 اور 498ضابطہ فوجداری
10.ملزم کو اپنے خلاف گواہی دینے پر نہیں مجبور کیا جائے گا یعنی تم عدالت میں کہو کہ یہ جرم تم نے کیا ہے۔
11.ملزم کو کسی بھی کیس میں شک کا فائدہ دیا جائے گا جب تک کہ وہ شک سے پاک ہوکر ثابت نہ ہو جائے کہ وہ واقعی مجرم ہے مزید اعلی عدلیہ نے قرار دیا ہے کہ مقدمہ میں تھورا سا بھی شک پیدا ہوا تو اسکا فائدہ ملزم کو دیا جاے گا ملاھذہ ہو 2017وائی ایل آر نوٹ 220 اور صفحہ نمبر 159
12.ملزم کو حق حاصل ہے کہ اس کہ خلاف دی جانے والی گواہی اس کی موجودگی میں ریکارڈ کی جائے گی۔_
13.ملزم کو اس پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا جس کو عام طور پر فرد جرم بھی کہاجاتا ہے جس کا ذکر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 242 میں ہے مزید اعلی عدلیہ نے اپنے فیصلہ 2014 پی سی آر ایل جے کے صفحہ نمبر 865 پر قرار دیا ہے کہ فرد جرم پڑھ کر ملزم کو سمجھایا اور سنایا جاے
14.ملزم کو اس کے خلاف دی جانے والی گواہی پر حق جرح (گواہی دینے والے پر گواہی کے متعلق سوال و جواب) حاصل ہے۔
15.ملزم کے خلاف دی جانے والی گواہی پر اسے وضاحت دینے کا حق حاصل ہے۔_
16.ملزم کو اپنا طبی معائنہ کروانے کا حق حاصل ہے۔
17.ملزم کو اپنے حق میں گواہان پیش کرنے کا حق حاصل ہے یہ حق ضابطہ دیوانی کی دفعہ 243 کے تحت حاصل ہے
18.ملزم کو غیر جانبدار جج سے مقدمہ کروائے جانے کا حق حاصل ہے یعنی اگر وہ جج سے مطمئن نہیں تو معقول وجوہات بتا کر اپنا مقدمہ تبدیل کروا سکتا ہے
19.مقدمہ ختم ہونے پر فیصلہ سے پہلے ایک دفعہ پھر سے تحریری طور پر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے دفاع میں جواب دینے کا حق حاصل ہے یہ حق ضابطہ فوجداری کی دفعہ 314 ملزم کو دیتی ہے
20.ملزم کو اس کی موجودگی میں سنا کر سزا دی جائے گی ملزم کی غیر موجودگی میں ملزم کو سزا نہیں سنائی جاسکتی ملاھذہ ہو دفوہ 235(2)اور 248(2)ضابطہ فوجداری 1898
21.ملزم کو تیز ترین انویسٹی گیشن اور مقدمہ چلائے جانے کا حق حاصل ہے یہ حق ضابطہ فوجداری کی دفعہ 309 فراہم کرتی ہے
22.ملزم کو سزا ہونے پر اپیل کا مکمل حق حاصل ہے.
23.ملزم کو کچھ حالات میں گرفتار نہ کیے جانے کا حق حاصل ہے۔ملزم کو اپنی پرائیویسی کے تحفظ میں دفاع کا حق حاصل ہے یہ حق ملزم کو آئین کا آرٹیکل 31 فراہم کرتا ہے ۔
24.اپیل عدالت میں پینڈنگ ہونے کی صورت میں ملزم کو ضمانت حاصل کرنے کا حق حاصل ہے یہ حق ضابطہ فوجداری کی دفعہ 426 ملزم کر فراہم کرتا ہے
25.ملزم کو سزا کی صورت میں فیصلہ کی کاپی مفت فراہم کی جائے گی
25 legal rights to the accused:
1. The suspect will not be arrested illegally, but his arrest will be taken into action as per the proposed laws. _
The suspect will not be searched illegally. _
2. The accused will not be given double punishment for any crime. This right is given to the Constitution of Pakistan and Section 300 of the Criminal Culprit.
3. The suspect will be sentenced to 2 years in imprisonment at the time of the incident, not under changed laws after the incident, for example, when the accused has committed the crime, the crime will be sentenced to 2 years in prison but later. If the convict is sentenced to 5 years by amendment, the accused will be sentenced to two years if the crime is proven.
4. The accused will not be imprisoned illegally but will be kept in prison formally while meeting the requirements of the law.
The 5. accused will be informed of the reasons for the arrest immediately after the arrest.
6. arrested accused will not be imprisoned unnecessarily only if there is solid evidence against the accused.
The 7. suspect will be allowed to appoint a lawyer of his will. Further Lahore High Court has declared its decision on page 1793 of 2017 CLC that fair and transparent trial is the constitutional right of everyone.
The 8. suspect will be presented to the nearby magistrate's court within 24 hours of arrest.
9. If the accused is arrested, he has the right to obtain bail from the authorized court. Section 496,497 and 498 Criminal Code.
10. The suspect will not be forced to testify against him that means you say in court that you have committed this crime.
11. The suspect will be given the benefit of doubt in any case until he is proven guilty of doubt. The High Court has declared that even a little doubt arises in the case. Benefit will be given to the accused. 2017 YLR Note 220 and page no. 159
12. The suspect has the right to record the testimony against him in his presence. _
13. The suspect will be informed about the charges made against him, commonly known as an individual offense, mentioned in Section 242 of the Criminal Code. Further, the High Court has made its decision 2014 PC. On page number 865 of RLJ, it has been declared that the person should read the crime and explain it to the accused.
14. The suspect has the right to testify against him (question and answer about the testimony on the witness).
15. He has the right to give explanation on the testimony given against the accused. _
16. suspects have the right to get their medical examination.
17. The accused has the right to present witnesses in his favor. This right is obtained under Section 243 of the Code of Daniel
18. The accused has the right to be sued by a neutral judge, which means if he is not satisfied with the judge, he can change his case by giving reasonable reasons.
19. Before the verdict of the case is over, the right to respond to the written allegations against you is once again in defense of the allegations. The right of the Criminal Code is given to the accused Section 314
20. The suspect will be sentenced in his presence. The accused cannot be punished in the absence of the accused. The accused should not be sentenced. Malahadhah Ho Dawa 235 (2) and 248 (2) Criminal Code 1898
21. The suspect has the right to fastest investigation and prosecution. This is the right to provide section 309 of the criminal code.
22. suspects have the full right to appeal after being punished.
23. The suspect has the right to not be arrested under certain circumstances. The accused has the right to defend his privacy. The right to the suspect provides Article 31 of the Constitution.
In case of pending in 24. Appeal court, the accused has the right to obtain bail. This is the right of the criminal code of the right.
25. The accused will be given free copy of the decision in case of punishment

Post a Comment

0 Comments

close