ڈاکٹر شہباز گل پر مبینہ تشدد کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو انکوائری کا حکم دیدیا، پی ٹی آئی رہنما کے وکیل کا وفاقی پولیس کے سربراہ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت آئی جی اسلام آباد نے شہباز گل پر ریمانڈ کے دوران تشدد کی تردید کردی، جبکہ عدالت نے آئی جی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ پمز ہسپتال میں شہباز گل کا میڈیکل ہوا اس میں کیا آیا ہے؟ اس پر آئی جی اسلام آباد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں سانس کی تکلیف کا بتایا گیا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گل نے ابتدائی طور پر میڈیکل چیک اپ کروانے سے انکار کر دیا تھا۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آہ و بکا مچی ہوئی ہے تشدد ہوگیا، کیا یہ میڈیا ہائپ ہے یا واقعی ایسا ہوا ہے؟ ہم نے یہ دیکھنا ہے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا 9 اگست کو گرفتاری ہوئی، 10 اگست کو ریمانڈ ہوا، 11 اگست کو پمز بورڈ نے میڈیکل کیا۔
جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ کیا 12 اگست کو شہباز گل نے مجسٹریٹ کے سامنے دوبارہ پیش ہونے پرتشدد کا بتایا؟
جواب میں راجا رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ نہیں، شہباز گل نے مجسٹریٹ کو تشدد کا نہیں بتایا۔ اس پر جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا ابھی پٹیشنر کہاں ہے؟
فیصل چودھری نے کہا کہ شہباز گل پمز ہسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں ہیں، سپیشل پراسیکیوٹر جیل انتظامیہ کی طرف سے کوئی بیان نہ دیں، مجھے صبح پمز ہسپتال میں بھی ملنے نہیں دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ آج یہ ریمانڈ کا کیس اس لیے سن رہے ہیں وہ سیاسی شخصیت ہیں، عام افراد کے تو روزانہ ریمانڈ ہوتے ہیں، اللّٰہ دتہ کا کیس ہائی کورٹ نہیں آتا، سوا 4 بجے شام کو بھی یہ کورٹ روم بھرا ہوا ہے۔
شعیب شاہین نے کہا کہ تمام میڈیا چینلز نے تشدد کا واقعہ رپورٹ کیا۔ اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ معذرت کے ساتھ میڈیا میں میری کورٹ کی غلط رپورٹ شائع ہوتی ہے، خبر کچھ ہوتی ہے اور سرخی کچھ لگتی ہے۔
جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ آئی جی اسلام آباد، آپ بتائیں کہ آپ کیا اقدامات کریں گے؟ جواب میں شہباز گل کے وکلا نے عدالت میں بیان دیا کہ ہمیں ان پر اعتماد نہیں ہے۔
جسٹس عامر فاروق نے شہباز گل کے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نہیں کریں کورٹ روم کو سرکس نہیں بنائیں۔
عدالت نے اڈیالہ جیل کے میڈیکل افسر سے شہباز گل کے ابتدائی طبی معائنہ کی رپورٹ طلب کرلی، جس کے جواب میں میڈیکل افسر اڈیالہ جیل نے کہا کہ وہ رپورٹ تو میں ساتھ نہیں لایا۔
جسٹس عامر فاروق نے میڈیکل افسر اڈیالہ جیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پھر آپ یہاں کیا کر رہے ہیں؟ آپ کو میں نے علاج کے لیے تو نہیں بلایا۔
عدالت نے سوال کیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کدھر ہیں؟ جس کے جواب میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تبدیل ہو گئے، میرے پاس چارج ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ لوگوں کو شوکاز نوٹس جاری کر رہا ہوں، شام چار بجے روبکار ملی تو رات نو بجے حوالگی کیوں کی؟
میڈیکل افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گل نے سوا چار بجے دل کی تکلیف کی شکایت کی، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جیسے ہی ایڈیشنل سیشن جج کے ریمانڈ کا آرڈر ملا تو تکلیف ہو گئی۔
شہباز گل کو دمے اور فوبیا کا مرض لاحق، ملاقاتوں پر پابندی عائد
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف شہبازگل کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں طبی معائنہ کر لیا گیا۔ ان کو فی الحال ہسپتال میں رکھنے کے فیصلے کے ساتھ ملاقاتوں پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے، ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ہی انہیں ڈسچارج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، ڈاکٹر خالد مسعود کا کہنا ہے کہ شہبازگل کو دمے اور فوبیا کا مرض لاحق ہے۔
اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں داخل شہباز گل کا شوگر اور بلڈ ٹیسٹ ہوچکا ہے، میڈیکل بورڈ کے ارکان کی تعدا د چار سے بڑھا کر چھ کردی گئی ہے۔ ان کی میڈیکل رپورٹ سیشن عدالت میں جمع کروا دی گئی جس کے مطابق شہباز گل کو سانس لینے میں مسئلہ، جسم میں درد ہے جس کے سبب ایکس رے ، خون اور دل کا ٹیسٹ کرانا ضروری قرار دیا گیا ہے ، انہیں مزید طبی معائنے کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔ گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما کو ہائی الرٹ سکیورٹی میں اسلام آباد کے پمز ہسپتال لایا گیا تھا۔ پمز ہسپتال میں میڈیکل ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس میں دل، پھیپھڑوں کے ماہرین اور میڈیکل آفیسر شامل تھے۔
ڈاکٹرز کے مطابق شہباز گل کو پہلے سے سانس کی تکلیف تھی، پی ٹی آئی

W.P. No.3035-2022
Muhammad Shahbaz Shabeer Vs. Additional Sessions Judge, East-Islamabad etc.
Date of hearing: 18-08-2022

Pursuant to the earlier order of this Court of today, all concerned parties entered appearance.
2. Learned counsel for the petitioner submits that an application has been filed for formation of Judicial Commission to enquire into the allegations of torture of the petitioner while he was in police custody. Let Office do the needful in this behalf.
3. The Inspector General of Police, Islamabad Capital Territory (ICT) was specifically enquired, whether the petitioner was subjected to torture while he was in custody and the response was in negative.
4. The Advocate General Islamabad submitted that petitioner was arrested on 09.08.2022 and was presented before the Magistrate on 10.08.2022 and physical remand for two days was granted, at which juncture, medical examination was conducted and he was found to be in a good health with no signs of torture. It was also contended that on 12.08.2022, when physical remand of the petitioner in police custody was refused, he was committed to judicial custody at Central Jail Adyala, Rawalpindi, at which point, again his medical examination was conducted before entering him in jail as per Register No.01, Register of Under- Trial Prisoners, which was found to be in order; that subsequently, on 13.08.2022 & 15.08.2022, Medical Boards were constituted on the orders of Additional District Magistrate, ICT, Islamabad and Hospital Director, PIMS but the petitioner refused to get himself examined by the said Boards. Learned Advocate General pointed out that after obtaining physical remand of the petitioner again pursuant to order of learned Additional District & Sessions Judge, Islamabad, the medical examination of the petitioner was conducted on 17.08.2022, in which, certain observations were made but that is due to his pre-existing medical condition and nothing has been mentioned about physical torture.
5. Since this is a serious matter and reflects upon Islamabad Capital Territory Police Force, hence it is only appropriate that Inspector General of Police, ICT submit a report as to the allegations of torture on the petitioner when he was in police custody or otherwise in jail. In this behalf, Inspector General of Police, ICT shall call out everyone concerned to prepare the preliminary report, which is to be submitted positively till Monday i.e. 22.08.2022.
6. Learned counsel for the petitioner contended that lawyers are not being granted access to the petitioner; when confronted, as to under which law this can be done, learned counsel for the petitioner was unable to cite any law, however Raja Rizwan Abbasi, Special Public Prosecutor contended that same is permissible under Chapter-11, Part-B, Rule 12(ii) of Rules and Orders of Lahore High Court Lahore Volume-III (which is being followed by this Court); Rule 12 stipulates that an accused should not be removed to a place which is either inaccessible or unknown to his friends or counsel. Information regarding his place of confinement should at all times be given to his friends on their application, and the prisoner himself should be informed that he is entitled to have the assistance of counsel and to communicate with his relations and friends.
7. In light of referred provision, the petitioner’s counsel and friends can see him and in this behalf, police shall do the needful after satisfying that said facility is not misused in any way.
8. The Additional Superintendent Jail Adyala, Rawalpindi was enquired as to when Robkar with respect to decision of learned Additional District & Sessions Judge, Islamabad dated 17.08.2022 was received and he replied that at about 4:30 pm; it was enquired when he handed over the petitioner in the custody of Islamabad Capital Territory Police, the answer was around 9:00 p.m.; he had no explanation as to the time in between, however, added that it was due to medical condition of the petitioner. Likewise, Medical Officer, Central Jail Adyala, Rawalpindi was enquired as to the medical condition and he submitted that he has asthma since childhood. The explanation tendered by the officials of Central Jail Adyala, Rawalpindi is not satisfactory hence they are directed to submit written explanation in this behalf along with relevant record before next date of hearing i.e. 22.08.2022.
9. Learned counsel for the petitioner submitted that impugned order be suspended till next date of hearing; the matter of remand on merits shall be examined on the next date of hearing.
10. Zawar Re-list on 22.08.2022.





Post a Comment

0 Comments

close