ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال کی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے عمران خان کو9جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔

 جمعرات کوسماعت کے دوران عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کی درخواست کو قابل سماعت قرار دےدیا اور عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت9 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی کمپلینٹ دائر کر رکھی ہےاور توشہ خانہ ریفرنس فیصلے میں الیکشن کمیشن نے فوجداری کارروائی کا معاملہ سیشن کورٹ کو بھیجا تھا۔





Post a Comment

0 Comments

close