ایف آئی آر درج کرواتے ھوئے مندرجہ ذیل باتوں کا خاص خیال رکھیں

تاریخ وقوعہ

وقت ( وقت کو ہمیشہ تقریبا لکھنا چاہیئے مثلا صبح تقریبا 8 بجے یا شام تقریبا 6 بجے )
جائے وقوعہ واضح کرنا ہے تا کہ تھانہ اپنی حدود کے معاملہ میں لیت ولعل سے کام نہ لے
الزام الیہ یا الزام الیہان کی تعداد
نوٹ: اصل ملزم کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو بلاوجہ بطور ملزم نہ لکھیں کیونکہ اکثر دیکھنے میں آیا ہے اگر FIR میں اصل ملزم کے ساتھ کسی دوسرے شخص کو بلاوجہ نامزد کیا جائے تو پھر ٹرائل میں اصل ملزم بھی اس تضاد کی وجہ سے عدالت میں سزا سے بچ جاتا ہے
اگر ملزم یا ملزمان نامعلوم ہیں تو ان کا حلیہ لکھیں اور ساتھ یہ لکھیں کہ سامنے آنے پر انھیں پہنچانا جاسکتا ھے
الزام علیہ کے پاس ہتھیار
اگر الزام علیہ 1 سے زیادہ ہیں تو ان تمام کے پاس ہتھیاروں کی اقسام
وقوعہ کا ذکر اور وقوعہ میں ملزمان کا عملی کردار مثلا کس نے لوھے کا راڈ مارا یا کس نے پتھر مارا وغیرہ اور جس کی ایماء پر یہ ہوا ہو اس کا موقع پر ہونا ضروری نہیں
اگر مدعی نے کوئی مال اس وقوعہ میں کھویا ھے تو اس کی مالیت
گواھوں کے نام ولدیت سکنہ
اگر گواھوں کی تعداد زیادہ ھو تو کوشش کریں کہ جو ضروری گواہ ہیں صرف ان کا نام لکھیں کیونکہ گواھوں کی زیادہ تعداد بعد میں ٹرائل کے وقت Cross Examination کے وقت کچھ مسائل درپیش آتے ہیں اس لئے صرف ضروری گواھوں کا نام شامل کریں
وقوعہ میں جرم کی نوعیت
ہم جس جرم کی ایف آئی آر کروانا چاہتے ہیں کتاب کے مطابق اس کی وضاحت کریں مثلاء میرے ایک کیس میں حملہ آور نے زیادتی کی کوشش کے دوران لڑکی کی گردن کاٹ دی جو لڑکی بچ گئی ایف آئی آر لکھنے والے نے وقوعہ تو لکھا لیکن الفاظ " جان سے مار دینے کی نیت سے" نہیں لکھے جو بعد میں دوران ٹرائل 324 لگ گئی لیکن statute کے الفاظ کے مطابق جرم کا اطلاق کروانا اشد ضروری ہے
وجہ عناد
اگر ایف آئی آر کی درخواست دینے میں کچھ دیر ھوئی ھے تو اس دیر کی وجہ
میڈیکل رپورٹ
الزام علیہ کے خلاف FIR درج کرنے کی استدعا
درخواست دہندہ کا نام ولدیت قوم سکنہ وغیرہ
درخواست دہندہ کے دستخط یا نشان انگوٹھا اور اس کے نیچے تاریخ اور کوشش کریں کہ درخواست دینے کا وقت بھی لکھ دیں تو بہتر ھوگا
شناختی کارڈ کی کاپی اور موبائل نمبر
ایک بات یاد رکھیں کہ ایف آئی آر مقدمہ کی بنیاد ہوتی ہے ایک مظبوط ایف آئی آر ملزمان کو سزا کرا سکتی ہے اور ایک کمزور ایف آئی آر ملزمان کو باعزت بری بھی کرسکتی ہے

Post a Comment

0 Comments

close