2021 SCMR 87
Section. 302 & 34 of Pakistan penal code 1898.
Bail Granted
Sec 497 (2)
Petition Under Article 185 (3) of the constitution of Pakistan 1973 against the order of high court regarding recalling of bail order which was granted by trial court.
مستغیث (مدعی) نے تین افراد پر فائرنگ کا الزام لگایا کہ ملزمان کلاشنکوف سے اندھا دھند فائرنگ کر رہے تھے....
درخواست جوکہ ایک 60،61 سالہ آدمی تھا نے پولیس کو گرفتاری دی اور موقف اختیار کیا کہ وقوعہ کے وقت وہ موقع پر موجود ہی نہ تھا...
پولیس نے ملزم کی رپورٹ زیر دفعہ 173 ضابطہ فوجداری عدالت میں پیش کی اور ملزم کو بے گناہ قرار دیا.... ملزم سے کوئی اسلحہ برآمد نہ ہوا... اور مقتول کو دو فائر لگے تھے....
اس بنیاد پر ملزم کو پولیس نے بیگناہ قرار دیا اور ٹرائل کورٹ نے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ......
اب ضمانت منظور ہونے کے بعد مستغیث مقدمہ زیر دفعہ 497(5) ضابطہ فوجداری عدالت عالیہ ملزم کی ضمانت منسوخ کروانے گیا اور عدالت عالیہ نے ملزم کو پولیس کی جانب سے بیگناہ قرار دیئے جانے کے باوجود ، ضمانت recall کردی.
اب ملزم نے سپریم کورٹ ( عدالت عظمی) میں زیر آرٹیکل 185 (3 ) آئین پاکستان پٹیشن دائر کی.
عدالت عظمی نے قرار دیا کہ مقدمہ زیر دفعہ 497(2 ) میں فال کرتا ہے اور کیس میں مزید انکوائری مطلوب ہے جس کیلئے ٹرائل مکمل ہونا ضروری ہے ....اور ملزم کو ضمانت کا حقدار ٹھہرایا. اور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانونی بنیاد پر غلط قرار دیا.
عدالت نے قرار دیا کہ اگر ایک بار ضمانت پر رہائی دے دی جائے تو ضمانت کی منسوخی کیلئے ٹھوس بنیاد چاہیئے.
اور ضمانت کی منسوخی کیلئے اصول وضع کئیے کہ کب ضمانت کی رعایت منسوخ کردی جائے گی.
1)اگر ضمانت کا حکم غیر قانونی اور غلط واقعات پر مبنی ہو.
2 )یا ملزم ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کرے.
3 )ملزم شہادت پر اثرانداز ہو یا گواہان کو مجبور کرے.
4 )جہاں ملزم فرار ہوجائے یا اندیشہ ہو.
5) جہاں ملزم تفتیش پر اثر انداز ہو.
6 )جہاں وہ ضمانت کی رعایت کے دوران مزید جرم کرے.
7 )جہاں مقدمہ میں ملزم کے خلاف مزید مواد میسر آئے جو ملزم کو جرم کے ساتھ جوڑتا ہو یا اسے قصوروار تھہرائے.
ایسی صورتحال میں ملزم کو عطاء کردہ ضمانت کی رعایت منسوخ کردی جائے گی.
ضمانت منظور.
0 Comments