متاثرہ نوجوان نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ اسے ملزمان کی ضمانت منظور کیے جانے پر کوئی اعتراض نہ ہے
یہ کیس حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا جہاں متاثرہ نوجوان پر کیے گئے تشدد کی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ابتدائی شواہد اور گواہوں کے بیانات ملزمان کے خلاف الزامات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ فاضل جج نے قرار دیا کہ اس مرحلے پر ضمانت دینے سے انصاف کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے اور ممکنہ طور پر ملزمان شواہد پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔
عوامی حلقوں میں اس فیصلے کو سراہا گیا ہے اور اسے قانون کی بالادستی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
ملزمان اس وقت جیل میں ہیں
0 Comments