سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی کی بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں سزائے موت پانے والے ملزمان عبدالرحمان عرف بھولا اور محمد زبیر عرف چریا کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی سزائیں ............

 سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی کی بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں سزائے موت پانے والے ملزمان عبدالرحمان عرف بھولا اور محمد زبیر عرف چریا کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی سزائیں کالعدم قرار دے دی ہیں اور انھیں اس کیس سے بری کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ملزمان کی اپیلیں منظور کیں اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی جانب سے ریمارکس حذف کرنے کی اپیل غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی اور قرار دیا کہ جب فیصلہ کالعدم ہو چکا تو ریمارکس ازخود ختم ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ واقعے کے آٹھ برس بعد 2020 میں کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اس کیس میں نامزد مرکزی ملزمان زبیر چریا اور عبدالرحمان عرف بھولا کو سزائے موت جبکہ چار دیگر سہولت کاروں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے بھی اس فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔
عدالت عالیہ اور انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ فیکڑی میں آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی تھی تاہم سپریم کورٹ نے اب یہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں حب ریور روڈ کے قریب واقع ڈینم فیکٹری میں 11 ستمبر 2012 کو آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں 260 مزدور جھلس کر ہلاک جبکہ 50 زخمی ہو گئے تھے۔
A three-member bench of the apex court, headed by Justice Shahzad Malik, allowed the appeals of the accused and disposed of the appeal of the Muttahida Qaumi Movement (MQM) to delete the remarks as ineffective and held that the remarks had automatically expired when the verdict had been overturned.
Eight years after the incident, in 2020, a Karachi anti-terrorism court sentenced the main accused named in the case, Zubair Chariya and Abdul Rehman alias Bhola, to death, while four other facilitators were sentenced to life imprisonment. The decision was later upheld by the Sindh High Court.
The High Court and the Anti-Terrorism Court had stated in their decision that the factory was not set on fire, but the Supreme Court has now overturned this decision.
On September 11, 2012, a fire broke out at a denim factory near Hub River Road in Karachi's Baldia Town area, killing 260 workers and injuring 50 others.

Crl.P.L.A.178-K/2023

Muhammad Zubair @ Chariya v. The State.
Mr. Justice Malik Shahzad Ahmad Khan
10-06-2026








































Post a Comment

0 Comments

close